پشاور( وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہےجبکہ اہلیان علاقہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بر وقت مسئلے کا حل نہ نکالا گیا تو سردیوں میں یہ بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ پشاور شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کا مختلف اوقات میں غائب ہو جانا معمول بن چکا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ شہریوں کو خدشہ ہے کہ اگر بروقت گیس کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو سردیوں میں گیس کا بحران سنگین حد تک بڑھ سکتا ہے ۔جس سے عوام مہنگے داموں ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہونگے اور عوام پر مزید بوجھ بڑھے گا اور پہلے ہی عوام مہنگائی کی وجہ سے شدید پریشانی سے دو چار ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی فراہمی ہر صورت ممکن بنانے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔