• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ بخاری کا شوہر کی سالگرہ پر پیغام

مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری نے شوہر سمیع اللہ خان کی سالگرہ پر ایک محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شوہر کے ہمراہ کیک کاٹتے تصاویر جاری کیں اور لکھا کہ ’ سچ ہے کہ جوڑے آسمانوں پہ بنتے ہیں، آپ نے میری زندگی میں آنے کے بعد میری شخصیت اور زندگی کو مکمل کردیا۔‘

عظمیٰ بخاری نے لکھا کہ ’آپ جیسا شریف النفس، سادہ اور پیارا انسان کسی بھی عورت کے لیے پرفیکٹ لائف پارٹنر ہوتا ہے۔‘

رہنما نون لیگ نے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میری طاقت آپ اور ڈیڈی ہیں، اللہ پاک آپ کو صحت کے ساتھ لمبی زندگی عطا کرے  ۔

خاص رپورٹ سے مزید