• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی، اطلاق یکم محرم الحرام سے ہو گا

ریاض (شاہد نعیم،نمائندہ خصوصی)سعودی عرب نے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی ہے۔ نئی ویزا پالیسی کا اطلاق یکم محرم الحرام سے ہو گا۔جس کے تحت عمرے کی ادائیگی کے لئے پہلی دفعہ ایک سال کے اندر کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی جبکہ دوسری مرتبہ عمرہ کی ادائیگی پر 2ہزار ریال فیس ادا کرنا ہوگی۔ نئی ویزا پالیسی کے تحت وزٹ ویزا کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔نئی ویزا پالیسی کے مطابق چھ مہینے کے وزٹ ویزا کی فیس 3 ہزار ریال ، 3 مہینے کے وزٹ ویزا کی میعاد کے لیے 5 سو ریال، ایک سال کے لئے فیس پانچ ہزار ریال جبکہ 2 سال کے وزٹ ویزا کی فیس آٹھ ہزار ریال ہو گی۔سعودی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی نئی ویزا پالیسی کے نوٹی فکیشن کے مطابق ٹرانزٹ ویزے کی فیس میں 3 سو ریال کر دیا گیا ہے جبکہ بحری راستے سے آنے والوں سے 50 ریال وصول کیے جائیں گے ، علاوہ ازیں سنگل انٹری 2ماہ کی مدت کے ویزے پر 2سو ریال وصول کیے جائیں گے۔ 
تازہ ترین