• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری فوج بات نہیں ،کارروائی کریگی،مودی کی پھر دھمکی،دفاع کی بھرپور صلاحیت ہے، پاکستان

 نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بارپھردھمکی دیتے ہوئےکہا ہے کہ کشمیری رہنمائوں کے پاس ابھی مذاکرات کے مواقع ہیں لیکن ہماری فوج بات نہیں ،کارروائی کریگی،اڑی حملے کے ذمہ دار سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔ بھارتی وزیراعظم نے ماہانہ ریڈیو پروگرام ”من کی بات“ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام معمولات زندگی کی دوبارہ بحالی چاہتے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ میں اڑی حملے میں اپنی جانیں گنوانے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔مودی کا کہنا تھاکہ آج میں کشمیری عوام سے بات کرنا چاہتا ہوں، ہمارے شہریوں اور سیاسی رہنماؤں کے پاس بات چیت کے بہت سے مواقع موجود ہیں اور ہم بات کرتے ہیں لیکن فوج بات چیت نہیں کرے گی وہ صرف اپنی بہادری کے ذریعے ہی جواب دے گی۔ کشمیری عوام چاہتے ہیں انکے معمولات زندگی دوبارہ بحال ہوں ،تعلیمی اور تجارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوں ،کشمیر ی عوام کی سکیورٹی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔انتظامیہ اسے برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔
تازہ ترین