• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووہان اوپن، سبلکووا، سیوتلانایا، نکووچ اور کونٹادوسرے مرحلے میں داخل

کراچی) اسپورٹس ڈیسک( چین میں جاری ووہان اوپن ٹینس میں سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں سلواکیہ کی ڈومنیکا سبلکووا نےفرانس کی الیزے کورنیٹ کو 6-2،2-6 اور 6-3سے شکست دی ۔ دیگر سنگل مقابلوں میں امریکہ کی میڈیسن برینگلزکا مقابلہ برطانیہ کی ہیتھر واٹسن سے ہوا ۔ میڈیسن نے واٹسن کو پہلے دو رائونڈ میں 6-3،2-1سےزیر کیا مگر تیسرے سیٹ سے قبل واٹسن چکر آنے کے سبب کھیل سے دستبردار ہو گئیں ۔ واضح رہے کہ واٹسن نے اس میچ سے صرف ایک دن قبل یہ بیان دیا تھا کہ وہ یو ایس اوپن کے دوران ہونے والی بیماری سے مکمل طور پر صحتیاب ہو گئی ہیں ۔روس کی داریا کاستاکینا نے جرمنی کی جولیا گورجیس کو 6-0،6-4سے زیر کرکے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی۔ سربیا کی یلینا یانکووچ نے آسٹریلیا کی داریا گیوریلووا کو 6-2،6-2سے ،برطانیہ کی جوہانہ کونٹا نے جرمنی کی انیکا بیک کو  6-1،6-2سے ، چیک جمہوریہ کی پیٹرا کیوٹیووا نے لٹویا کی یلینا اوستاپینکو کو 6-3،6-1سے ، یوکرائن کی ایلینا سیو تلانا نے بیتھنی میٹک کو 4-6،6-3اور 6-4سے زیر کیا ۔ جبکہ قازق کھلاڑی یولیا پیوٹنٹسیو نے لٹویا کی انستاسیجا سیوستووا کو 6-1،4-1سے زیر کیا مگر تیسرے سیٹ میں سیوستووا کھیل سے دستبردار ہو گئیں ۔ جمہوریہ چیک کی باربورا اسٹرائکوووا نے اٹلی کی سارا ایرانی کو  6-1،3-6اور 6-1سے ہرایا ۔فرانس کی کرسٹینا ملادینوک نے امریکا کی کو کو واندےواگےکو 7-6،6-3سے زیر کیا ۔ سنگلز کے دوسرے مرحلے میں اسپین کی کارلا سوریز کو ینینا وکمئیر کو 6-4،6-3سے اور رومانیہ کی سیمونا ہیلپ نے ارینا کمیلا کو 6-3،2-0سےزیر کیا مگر تیسرےسیٹ میں کمیلا کھیل سے دستبردار ہو گئیں ۔ ٹورنامنٹ کے ڈبلز مقابلوں کے پہلےرائونڈ میں ٹیمیا بابوس ان کی قازق ساتھی یروسلاوا شیوسووا نے ارجنٹائن کی ماریہ ارگوئین اور انکی جوڑی دار جرمنی کی ٹاٹیانا ماریہ کو 7-5،6-3سے شکست دی ۔ دوسرے مقابلے میں ریکوئیل اٹاوہ اور ابیگل اسپئیرز نے زیو یفان اور انکی ساتھی پلئیر زینگ سائی سائی کو 6-3اور 6-4سے زیر کیا ۔ جبکہ کینیڈین کھلاڑی گبریلیا ڈبراسکی اور ماریہ جوز نے پہلے رائونڈ میں اسپین اور آسٹریلیا کی ستانجا اور روڈیونوا کو  6-4اور   6-1سے زیر کیا۔
تازہ ترین