• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی برآمدات میں تسلسل کے ساتھ کمی انتہائی تشویشناک ہے ،عبدالوحید شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ الائنس کے کنوینر سید عبدالوحید شاہ نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں تسلسل کے ساتھ کمی انتہائی تشویشناک ہے ۔گزشتہ چار سال میں برآمدات میں4.5 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ 2011 میں برآمدات 25.3 ارب ڈالر تھیں جو اب20.8ارب ڈالر رہ گئی ہیں۔حکومت فوری طور پر معاملے کا نوٹس لے اور برآمدات میں کمی کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے برآمدات کے فروغ کے لیے10 آزاد اور خود مختار ادارے قائم عمل کئے جائیں ۔گزشتہ روز الیکشن سیل کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےسید عبدالوحیدشاہ نے کہا کہ ملکی برآمدات جی ڈی پی کے 14 فیصد سے گر کر 11 فیصد رہ گئی ہیں اور ان میں مزید کمی آ رہی ہے جو تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ 2008 میں قرضوں کی ادائیگی پر جی ڈی پی کا 11.3 فیصد خرچ ہوتا تھا مگر اب ریکارڈ قرضوں کی وجہ سے جی ڈی پی کا 19.1 فیصد خرچ ہو رہا ہے جو ملکی وسائل پر بڑا بوجھ ہے۔
تازہ ترین