• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کی عوام نے تحریک آزادی کو عروج پر پہنچادیا، ریاض نوید بٹ

برمنگھم(آصف محمود براہٹلوی) مقبوضہ کشمیر کے عوام نے قربانیاں دے کر اور سات لاکھ بھارتی مسلح افواج کا مقابلہ کرکے مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کردیا ہے۔ گزشتہ تین ماہ میں تحریک آزادی کو ملنے والے عروج سے آزادی کی منزل قریب تر ہو گئی ہے۔ ان خیالات کااظہار سابق ایڈووکیٹ جنرل وچیف احتساب بیورو آزاد کشمیر ریاض نوید بٹ ایڈووکیٹ نے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام معروف سیاسی سماجی رہنما محمد شبیر کٹاریہ نے کیا تھا۔ اس موقع پر سابق مشیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای، چوہدری ارشاد عزیر ، معروف سیاسی رہنما محفوظ مغل آف کھوٹی رٹہ، محمد عارف بٹ اور دیگرکثیر تعداد میں رہنمائوں نے شرکت کی۔ ریاض نوید بٹ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ بیرون ممالک بالخصوص برطانیہ میں سفارتی محاذ پر تحریک کو مزید مضبوط کریں۔ مشیر حکومت محمد سعید مغل نے کہا کہ معزز مہمان کو برمنگھم آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں آزاد کشمیر میں آئین وقانون کی حکمرانی اور احتساب کے ل ئے ریاض نوید بٹ نے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔میزبان چوہدری شبیر کٹاریہ نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کی موجودہ صورتحال میں جدوجہد تیز کرنا ہوگی۔ محفوظ مغل نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے قیام ہی سے آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی کے کام تیزی سے شروع کررکھے ہیں۔ مخلص نظریاتی کارکنوں تعیناتیوں سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، ارشاد عزیر نے کہا کہ بہت جلد ہم ریاض نوید بٹ کی تعیناتی کے حوالے سے بھی خوشخبری سنیں گے۔
تازہ ترین