• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چور سب سے زیادہ شور مچاتے ہیں، شیروں سے پنگا لینے والوں کو گیدڑوں کی طرح بھگادیں گے، فضل الرحمٰن

نوشہرہ (صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چورسب سے زیادہ شور مچا تے ہیں، انہوں نے کہا کہ شیروں سے پنگا لینے والوں کو گیدڑوں کی طر ح بھگا ئینگے،  پاکستان کو غیر مستحکم کرنیو الوں کیخلاف  جنگ کا اعلان کرتا ہوں،  عمران خان  اپنے صوبے کو گندا کر کے اب پورے ملک کا بُرا حال کرینگے، جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے والوں کے خلاف جہاد کا اعلان کرتے ہوئے انہو ں نے  کہا ہے کہ اب عمران خان کو اسلام آباد سے گیدڑوں کی طرح بھگائیں گے اب انہیں جگہ نہیں ملے گی چوہے نہ مارنے والے شیروں سے پنگا لے رہے ہیں اپنے صوبے کو گندا کرنے والے اب ملک کو گندا کرنا چاہتے ہیں نواز شریف آپ کا انتخابی نشان شیر ہے، گیدڑوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں جس جماعت کے پاس نوجوان ہوں کوئی طاقت اس کا راستہ نہیں روک سکتی ،نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے ملک میں پانی پیسوں سے اور خون مفت ملتا ہے عوام تحفظ کے لیے کس سے شکایت کریں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارتی افواج کی فائرنگ سے ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں دشمن ہمارے درمیان قومی انتشار پھیلا رہا ہے بلوچستان میں خود کش حملے میں 56 سے زائد افراد شہید ہوئے کہا جا رہا ہے حملے میں غیر ملکی ہاتھ ہے مولانا فضل الرحمان نے سوال کیا کہ دہشتگرد کیسے پہنچے سیکورٹی کی ذمہ داری کس کی تھی؟انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے صوبے کو گندا کر دیا اب کیا پورے ملک کا بُرا حال کریں گے، تبدیلی لانے والے اپنے ملک میں چوہے بھی نہیں مار سکے جن سے چوہے نہیں مرتے وہ شیروں سے پنگا لے رہے ہیں نواز شریف تمھارے پاس شیر ہیں تم گیدڑوں سے کیوں ڈرتے ہو عمران خان تمہیں ہم اسلام آباد سے گیدڑوں کی طرح بھگائیں گے مولانا فضل الرحمان نے کہا جو سب سے زیادہ چور ہوتا ہے وہ سب سے زیادہ شور مچاتا ہے موجودہ حالات کو نظر انداز نہیں کر سکتے اب تو شیخ رشید نے بھی عمران خان کو پاگل کہہ دیا ہے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ناچ گانے والوں کو ٹھنڈی زمین چاہیے جب اسلام آباد کی زمین گرم ہوئی تو ان کے ساتھ ایک بھی نہیں ہو گا میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنیو الوں کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان کرتا ہوں جمہوریت کو غیر مستحکم نہیں ہونے دیں گے ۔
تازہ ترین