• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کے خاتمے کیلئےزیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہیں ، چیئرمین نیب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ مانیٹرنگ اینڈ ایولیوایشن کے نظام سے کارکردگی کے جائزے اور فیصلہ سازی میں مدد ملتی ہے۔ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کے جائزہ اور نگرانی کے نظام میں حالیہ پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے نیب ہیڈ کوارٹرز میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔  اس موقع پر مانیٹرنگ اینڈ ایولیوایشن کے بارے میں چیئرمین کے ایڈوائزر نے ادارے میں جائزہ اور نگرانی کے نظام میں حالیہ پیشرفت اور مستقبل کے اثرات سے آگاہ کیا اور کہا کہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر موثر نگرانی اور جائزہ کا نظام وضع کیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نگرانی اور جائزہ کے نظام کا مقصد ادارہ جاتی لائحہ عمل کا موثر طور پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے اور نیب کے آپریشنل نگرانی اور جائزہ کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ اینڈ ایولیوایشن کے نظام سے متوقع نتائج اخذ کرنے اور ان پر عمل درآمد کے حوالے سے نمایاں پیشرفت ہوئی  ہے ۔  انہوں نے کہا کہ یہ نظام اہم انتظامی امور کو درست سمت میں گامزن کرنے اور فیصلہ سازی میں معاون اور ماضی، حال اور مستقبل کے اقدامات کو ملانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔  انہوں نے نیب کے تمام علاقائی بیوروز کو ہدایت کی کہ وہ نیب راولپنڈی میں شروع کئے گئے جائزہ اور نگرانی کے پائلٹ پراجیکٹ پر عمل درآمد کرتے ہوئے قانون کے مطابق شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز نمٹائیں۔ 
تازہ ترین