• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے مسائل حل کریں، ضیاء عباس

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک میں عوا م کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کریں،انہوں نے کہا کہ  سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے  موجودہ حکومتوں کو آ پریشن ضرب عضب سے امن کا تحفہ  دیا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اب حکومت کو ملک سے بے روزگاری، گرانی اور مہنگائی کے روک تھام، بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر کام کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھارت، اسرائیل اور افغانستان کی خفیہ ادارون کی سازش اور ان کے سہولت کاروں نے پاکستان کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے ان کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کا آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ کا اعلان خوش آئند ہے۔ 
تازہ ترین