• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ سکولز الائنس کے زیراہتمام اینٹی ڈینگی بچوں کا میلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) قومی ترقی کے میدان میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے نئی نسل سے بے شمار امیدیں وابستہ ہیں لہٰذا ان کی صلاحتیوں کی آبیاری میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ یہ بات ڈی سی او سلمان غنی نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس کے زیراہتمام سرگودھا یونیورسٹی کے ستیانہ روڈ کیمپس میں اینٹی ڈینگی بچوں کے میلے میں خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ اس وسیع تقریب میں نہ صرف بچوں کو تفریح کے خاطر خواہ مواقع میسر آئے ہیں بلکہ موضوع کے حوالے سے بہتر آگاہی پیدا ہوئی ہے ۔ ڈینگی وائرس کے جان لیوا خطرات سے بچنے کے لئے سماجی تعاون اشد ضروری ہے ۔ اس سلسلے میں آگاہی رکھنے والے سکولوں کے بچے برینڈ ایمبسیڈر ہیں جو گلی محلوں میں انسداد ڈینگی پیغامات لے جارہے ہیں ۔میلے میں بچوں کی دلچسپی کے لئے مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا گیا تھا
تازہ ترین