• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھروبال فیڈریشن کا اسکولز کالجیٹ چیمپئن شپ کرانے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تھرو بال فیڈریشن نے انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے چارٹر کے مطابق پہلی مر تبہ انٹر اسکولز اور کالج ٹور نامنٹس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان تھرو بال فیڈریشن آل پاکستان اسکول اور کالجیٹ گرلز چیمپئن 24 اور 25 جنوری کولاہور کالج میں منعقدہوگی جس میں 35 ٹیم حصہ لے رہی ہیں۔ چمپئن میں جونیئر اور سینڑ گروپ میں ونر ٹیم کو ایک لاکھ اوررنراپ ٹیم کو 50ہزار روپے کا نقد ایوارڈ دیا جائے گا، بہترین کھلاڑی کو پانچ ہزار روپےدیا جائے گا،اس چمپئن میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے جو اپریل میں کراچی میں ہونے والی آل پاکستان خواتین تھرو بال چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔
تازہ ترین