• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور، قومی شاہراہ کے ہوٹلوں پر چھاپے، 15 ہوٹل مالکان پر جرمانے

خیرپور (بیورو رپورٹ ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض حسین وسان نے پولیس کے ہمراہ قومی شاہراہ کے ہوٹلوں پر چھاپے مارکر صفائی کا انتظام بہتر نہ رکھنے اور غیر معیاری کھا نے تیار کر نے پر 15ہوٹل مالکان پر دو لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت کو شکایات ملی تھیں کہ قومی شاہراہ کے ہوٹلوں میں صفائی کا انتظام نہیں ہے جبکہ ہوٹلوں میں غیر معیاری کھا نا تیار کیا جا تاہے کھانے کی اشیاء میں مضر صحت تیل استعمال کیا جا تا ہے ایسے ہوٹل مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے جس پر ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض حسین وسان کو ہوٹلوں پر چھاپے مارنے کا حکم دیا جس پر انہوں نے پولیس فورس لیکر ہوٹلوں پر چھاپے مارے اور ان پر جرمانے عائد کئے چھاپوں کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض حسین وسان نے ہوٹل مالکان کو وارننگ دی کہ ہوٹلوں میں صفائی کے انتظامات بہتر کئے جائیں کھانے کی اشیاء میں غیر معیاری تیل استعمال نہ کیا جائے ورنہ ان کو فوڈ ایکٹ کے تحت جرمانہ کے علاوہ قید کی سزا ئیں بھی دی جائیں گی دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض حسین وسان نے خیرپور میڈیکل کالج میں ڈمانسٹریٹر کی ا سا میو ں کے امتحان کی نگرانی کی ڈمانسٹریٹر کے تحریری امتحان کے لیے 207امیدواروں کو اہل قرار دیا گیا تھا جن میں 145امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا۔
تازہ ترین