• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے ترقی پذیر معیشتوں میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، ورلڈ اکنامک فورم

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی / طالح ظافر) پاکستان دنیا کی 79؍ ترقی پذیر معیشتوں میںبھارت کو پیچھے چھوڑ گیا ہے اور پاکستان دنیا کی ترقی پذیر معیشتوں میں 52نمبر پر ہے جبکہ بھارت کا نمبر 60واں اور چین کا 13؍واں نمبر ہے ۔ ایشین ایج نیوز پیپر کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انکلوسیو ڈویلپمنٹ انڈکس میں 52نمبر پر ہے ، عالمی اقتصادی فورم کی انکلوسیوگروتھ اینڈ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2017ء ڈیوس ،سوئیٹزرلینڈ میں پیر کو جاری کی گئی ، رپورٹ کے مطابق دنیا کے بہت سے ممالک اقتصادی ترقی میں اضافے اور غیر مساوی صورتحال میں کمی کے اہم مواقع گنوا بیٹھے ، بھارت اپنے ہمسایہ ممالک چین اور پاکستان سے پیچھے رہ گیا ، یہ رپورٹ 12کارکردگی اعشاریوں کی بنیاد پر مرتب کی گئی ، جن میں صرف جی ڈی پی کے بجائے مکمل اقتصادی ترقی کو دیکھا گیا ، انڈکس میں تین ستون ہیں ، گروتھ اور ڈویلپمنٹ ، انکلوژن اور بین النسلی مساوات اور استحکام شامل ہیں ، اس فہرست میں لتھیونیا پہلے نمبر پر ہے جبکہ آذربائیجان اور ہنگری بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ، بھارت 60ویں نمبر پر ہے اور اس کے دیگر ہمسایہ ممالک اس سےآگے ہیں ، چین کا نمبر 15واں ، نیپال 27، بنگلادیش36 اورپاکستان کا نمبر 52ہے روس کا نمبر 13اور برازیل 30ویں نمبر پر ہے جبکہ دیگر ممالک میں پولینڈ چوتھے ، رومانیہ پانچویں ، یوراگائے چٹھے ، لٹویا 8ویں ، کوسٹا ریکانویں اور چلی دسویں نمبر پر ہے۔
تازہ ترین