• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ پالسن’امریکن کرائمز‘‘میں ہلیری کلنٹن بنیں گی

لاس اینجلس (ایجنسیاں) اداکارہ سارہ پالسن مشہور امریکی ٹی وی سیریز’’امریکن کرائمز‘‘کے چوتھے سیزن میں کام کریں گی اس سے قبل انھوں نے اس سیریز کے پہلے سیزن میں بطور پروفیسر مارسیا کلارک کام کیا تھا تاہم اب انھوں نے کہا ہے کہ وہ اس کے سیزن فور میں نظر آئیں گی جس میں وہ اہم کردار نبھائیں گی۔ مذکورہ سیزن امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن اور مونیکا لونسکی کے معاشقے پر مبنی ہو گا کہا جا رہا ہے کہ فلم’’ٹویلوایئر اے سلیو ‘‘سے شہرت حاصل کرنے والی 42 سالہ اداکارہ سارہ پالسن اس سیریز میں ہیلری کلنٹن کو رول ادا کررہی ہیں۔اس سیریز کی کہانی جیفری ٹوبین کی کتاب سے ماخوذ ہے جس میں انھوں نے کلنٹن اور مونیکا کے اسکینڈل کے حقائق سے پردہ اٹھایا۔سیریز کے پروڈیوسرز سیزن فور کے بعد اسی سلسے کو سمندری طوفان کترینہ کے دوران مالیاتی و انتظامی بے ضابطگیوں اور ڈیزائنر گیانی ورسیک کے قتل پر الگ الگ سیریز بنا کر آگے لے جائیں گے۔سیزن فور کا پریمیئر مارچ میں آن ایئر ہونے کا امکان ہے۔
تازہ ترین