• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ترقی بعض طاقتوں کو کھٹکنے لگی ہے، محمد عامر توحیدی

اولڈھم(پ ر)’’ پاسبانِ صحابہ ‘‘ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی بعض عالمی طاقتوں کو کھٹکنے لگی ہے ، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان میں افراتفری اور انسانیت کے قتل کا بازار از سرِ نو گرم کیا گیا ، لاہور دھماکہ کے بعد سہون شریف کا حادثہ قومی المیہ ہے، سازشوں کے باوجود مستقبل کی سپر پاور چائنا نے پاکستانی معیشت کو سنبھالا دیا ہے اور پاکستان نے بے روزگاری سے چھٹکارا پانے کی راہوں پر قدم جمانے شروع کر دیئے ہیں، جس کے لیے حکومتی اقدام قابلِ تحسین ہیں، وہ دورۂ پاکستان سے واپسی پر ’’قصرِ عمر ‘‘ اولڈہم میں ملاقات کے لیے آنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور وفود سے اپنےخیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے عالمی سیاست میں عالمی طاقتوں کے دہرے معیار کوہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عالمی مہم میں اسلام کو ہدفِ تنقید بنانا انتہائی افسوس ناک اور زیادتی ہے ۔ اسلام امن و امان اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اورکسی بھی قسم کی دہشت گردی کی بالکل حمایت نہیں کرتا ، جب کہ دہشت گرد سراسر اسلام کے منافی انسانیت کے دشمن ہیں۔ عمر توحیدی نے پوپ فرانسس کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی طاقتیںبھی اپنے دہرے معیار کو چھوڑ کے پاکستان کا بھر پور ساتھ دیںجوعالمی امن کیلئے ناگزیر ہے۔
تازہ ترین