• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کا کانووکیشن ، 229؍ طلباء کو ڈگریاں تفویض

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا چوتھا کانووکیشن پیر 20؍ مارچ 2017ء کو جامعہ داؤد کے جناح کیمپس کے سبززار میں منعقد کیا گیا جس میں 229؍ طلباء کو گریجویشن کی ڈگریاں تفویض کی گئیں جبکہ امتیازی نمبر حاصل کرنیوالوں کو گولڈ اور سلور کے تمغے دیئے گئے ۔ دائود یونیورسٹی کے شعبہ انرجی انوائرمنٹ کی طالبہ فضیلہ نیازی نے یونیورسٹی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ انجینئرنگ فیکلٹی میں بھی فضیلہ نیازی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، آرکیٹیکٹ فیکلٹی میں ماریہ ساجد ظہیر نے پہلی پوزیشن اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ یونیورسٹی کے تمام 9؍ شعبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنےوالے 9؍ طلباء کو سلور میڈل سے نوازا گیا ۔ تقریب کے خاص مہمانوں میں رکن سندھ اسمبلی نصرت سلطانہ ، رکن سینڈیکٹ انجینئر ایم اے جبار شامل تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر دائود یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر پیر روشن دین شاہ راشدی ، اکیڈمک کوآرڈینٹر ڈاکٹر دوستعلی خواجہ ، قائم مقام رجسٹرار انجینئر کیپٹن ریٹائرڈ وقار حسین ، ارکان سینیٹ ، تمام شعبوں کے چیئر پرسنز ، طلباء اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افتتاحی خطاب میں وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا کہ چار برس قبل داؤد کالج کو یونیورسٹی کو درجہ ملنے کے بعد پہلے وائس چانسلر کی حیثیت سے جامعہ کا چارج سنبھالا اور اب یونیورسٹی ایک بہترین تعلیمی ادارے میں تبدیل ہوچکی ہے جہاں باقاعدگی سے کلاسز کا انعقاد ہماری کامیابی کی ترجمانی کررہا ہے ، گزشتہ چار برس میں داؤد یونیورسٹی نے تیزی سے ترقی کی اور نصابی و غیر نصابی سرگرمیاں اپنے عروج پر رہیں، چار سال کے عرصے میں ترقی اور استحکام توجہ کا مرکز رہی ۔ پرووائس چانسلر ڈاکٹر پیر روشن دین شاہ راشدی ، اکیڈمک کوآرڈینٹر ڈاکٹر دوست علی خواجہ ، رجسٹرار انجینئر کیپٹن ریٹائرڈ وقار حسین نے بھی اپنے خطاب میں گریجویشن کی ڈگریاں لینے والے طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔اول پوزیشن حاصل کرنے پر سلور میڈل حاصل کرنے والوں میں ماریہ ساجد ظہیر (شعبہ آرکیٹک) ، دانیال خان (شعبہ کیمیکل انجینئرنگ) ، ماہم مبین (شعبہ کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ) ، فریال انور (شعبہ الیکٹرونک انجینئرنگ) ، فضیلہ نیازی (انرجی انوائرمنٹ انجینئرنگ) ، محمد عاصم اسلم (انڈسٹریل انجینئرنگ) ، محمد احسن رؤف (میٹرلرجی اینڈمیٹریل انجینئرنگ) ، محمد انس صدیقی (شعبہ پٹرولیم گیس انجینئرنگ) ، رمشا خالد (شعبہ ٹیلی کمیونیکشن انجینئرنگ) شامل ہیں۔
تازہ ترین