• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی عدالت،وکیل کو زخمی کرنے کا مقدمہ سیشن کورٹ منتقل

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج حیدرآبادنے پولیس مقابلے کے مقد مے میں نامزد ملزم کو عدم ثبوت پربری کردیاہے ‘انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی او آر تھانے میں درج وکیل پر حملہ کرکے اسے زخمی کرنے کے مقدمہ میں گرفتار پی پی رہنما لالہ رضوان کا کیس سیشن کورٹ حیدرآباد ٹرانسفر کردیاہے‘انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت میں اینٹی کرپشن سرکل بدین نے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار محکمہ تعلیم کے پرائمری اسکول ٹیچر اوراس کے بیٹے کے خلاف کیس کاعبوری چالان پیش کردیاہے جس کے بعدعدالت نے دونوں ملزمان کو جیل بھیج دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق 8thایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج حیدرآبادنے نسیم نگر تھانے میں درج پولیس مقابلے کے مقدمہ میں مفرورملزم ساجد کو عدالت میں خود کوپیش کرنے پر وکلا کے دلائل کے بعد پیر کو عدم ثبوت پربری کردیاہے۔ علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت برائے حیدرآباد نے جی او آر تھانے میں درج جامشورو ڈسٹرکٹ بار کے عہدیدار پرحملہ کرکے اسے زخمی کرنے کے مقدمہ میں گرفتار پی پی رہنما لالہ رضوان کے کیس سے دہشت گردی کی دفعات خارج کرکے کیس سیشن کورٹ حیدرآباد ٹرانسفر کرنے کاحکم دیدیاہے ۔انسداد رشوت ستانی کی خصوصی صوبائی عدالت برائے حیدرآباد نے اینٹی کرپشن کی کاروائی میں 10ہزارروپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے محکمہ تعلیم مٹیاری کے پرائمری اسکول ٹیچر محمدہاشم عرف سلیم سندھی اور اس کے بیٹے عبداللہ کے خلاف اینٹی کرپشن مٹیاری کی جانب سے پیش کردہ کیس کاعبوری چالان پیش کردیاہے جس کے بعد دونوں ملزمان کو جیل بھیجنے کاحکم دیدیاہے۔
تازہ ترین