• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعوت کیلئے بکرے نہ دینے پر ڈی ایس پی کی گاؤں والوں پر برہمی

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آبادکے داؤ جہان پور کے ڈی ایس پی کی جانب سے قصبہ مہیم خان بروہی کے رہائشیوں کو دعوت کے لیے دوبکرے دینے کا مطالبہ کیا جس پر گاؤں والوں نے اسے بکرے دینے سے انکار کردیاتو ڈی ایس پی گائوں پر برہم ہو گیا اور پولیس نفری کے ہمراہ داؤ جہان پور روڈ پر واقع گاؤں والوں کی دکانوں کے چھپرے گرادیے۔ پولیس کے اس عمل کے خلاف گاؤں والوں نے جیکب آباد پہنچ کر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنادیا اس موقع پر مظاہرین زاکر حسین بروہی ،جاوید بروہی ،صوبا خان بروہی ،مبارک علی بروہی ،اشرف علی بروہی ،سعید علی بروہی اوردیگرنے کہاکہ ڈی ایس پی  چند روزقبل ہمارے گاؤں آیا اورہمیں اپنی دعوت کے لیے دوبکرے مانگے مگر ہمارے انکار کرنے پر وہ برہم ہو گیا۔  انہوں نے کہاکہ ڈی ایس پی نے ایس ایچ او  اور پولیس کے ہمراہ گڑھی خیرو روڈ پر ہماری قائم پانچ دوکانوں کے چھپرے گرادیے انہوں نے مطالبہ کیاکہ ڈی ایس پی کے خلاف کارروائی کرکے ہمارے ساتھ انصاف کرکے تحفظ فراہم کیاجائے ۔
تازہ ترین