• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر کا اہلیہ پر تشدد

لندن ( اسپورٹس ڈیسک) مقامی انگلش کلب کے کرکٹر مصطفی بشیر اہلیہ پر تشدد کے  الزام میں معطل ہیں ۔ 34 سالہ مصطفی بشیر متعدد با ر اہلیہ کو مغربی لباس زیب تن کرنے پر تشدد کا نشانہ بنا چکے ہیں ۔ بشیر کیخلاف ان کی اپنی اہلیہ نے مقدمہ درج کرایا ۔ان کی بیوی کا کہنا تھا کہ بشیر نے ایک موقع پر زور دار تھپڑ رسید کیا اور دھمکی کی اگر میں نے  بیٹ سے مارا تو تمہاری جان چلی جائے گی۔ مگرمصطفی بشیر کے وکیل کا کہنا تھا کہا کہ ان کے موکل کو جیل نہ بھیجا جائے کیونکہ ان کا لیسٹر شائر کائونٹی سے معاہدہ ہونے والا ہے، اس پر جج نے انہیں معطل سزا سنادی۔ لیسٹر کائونٹی نے انہیں معاہدے کی پیشکش کی تردید کی ہے۔ 
تازہ ترین