• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے نیب کی تجویز آگے بڑھاتے ہوئے جے آئی ٹی بنانیکا حکم دیا

 اسلام آباد( طاہر خلیل) پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے جاری فیصلے سے ایک بات واضح ہوتی ہے ،نیب نے ایف بی آر، سٹیٹ بنک آف پاکستان، ایس ای سی پی، سمیت دیگر اداروں سے پانامہ کیس کی تحقیقات کرانے کی باضابطہ تجویز سپریم کورٹ کوسی ایم اے نمبر 7127    2016 کے تحت پیش کی تھی، نیب نے سپریم کورٹ کو تحریری طور پر آگاہ کیاتھا کہ نیب متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ناقابل تردید مواد کے ذریعے نیب آرڈی نینس 1999کے تحت تحقیقات کےلئے تیار ہے۔ اس سلسلے میں نیب نے سپریم کورٹ کو تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔ سپریم کورٹ نے نیب کی تجویز کوآگے بڑھاتے ہوئے متعلقہ اداروں پر جے آئی ٹی قائم کرنےکا حکم دیاہے۔ 
تازہ ترین