• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (جنگ نیوز)فیڈرل ایریاز کی ٹیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا فیڈرل ایریاز نےبلوچستان کا 324رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر9وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیافیڈرل ایریاز کی جانب سے اوپنر سمیع اسلم نے شاندار سنچری سکور کی انہوں نے 109رنز کی اننگز کھیلی محمد حفیظ نے 83رنز بنائے حسین طلعت 36اور کپتان عماد وسیم 21رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہےبلوچستان کی طرف سے سہیل تنویر اور غلام مدثر نے تین تین کھلاڑی آئوٹ کیےقبل ازیں فیڈرل ایریاز نے ٹاس جیت کر بلوچستان کو بیٹنگ کی دعوت دی بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے50 اوورز میں 9وکٹ پر323رنز بنائےپنڈی سٹیڈیم میںنوجوان اوپنر صاحبزادہ فرحان نے94گیندوں پر112رنز کی اننگز کھیلی۔عامر یامین نے37گیندوں پر47رنز بنائے۔صہیب مقصود32سعد علی27رمیز عزیز26اورسہیل تنویر نے36رنز بنائے۔محمد حفیظ نے تین وکٹ اورسہیل خان ‘زوہیب احمداورعماد وسیم نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 34 لاکھ روپے رکھی گئی تھی ۔فائنل جیتنے والی ٹیم کو 20 لاکھ روپے انعام دیاگیا۔ رنر اپ ٹیم کو10 لاکھ روپےملے۔
تازہ ترین