• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڈعیدن: گرلز ڈگری کالج کی عمارت 5سال گزرنے کے باوجود نا مکمل

پڈعیدن (نامہ نگار)پڈعیدن میںساڑھے 9 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرہونے والا واحد گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی عمارت کا کام 5سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا ۔طالبات دور دراز کے علاقوں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔والدین نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ گر لز کالج کی عمارت کی تعمیر میں کئی برس کی تاخیر سے پڈعیدن کی سیکڑوں بچیوں کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر نے کے باوجود اس کے کہیں بھی ثمرات نظر نہیں آرہے ہیں اور کالج کی بلڈنگ کا کام مکمل نہیں ہو سکا ۔شہر یوں نے مطالبہ کیاکہ گرلزڈگری کالج کی بلڈنگ کا کام جلد پورا کر کے شہریوں میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جائے۔
تازہ ترین