• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمالی گوٹھ میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا، ملزم موقع واردات سے گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمالی گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لینے کے ساتھ موقع واردات سے مقتولہ کے شوہر کو بھی حراست میں لے لیا ،پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں مقتولہ کی شناخت 55سالہ بخت نامو زوجہ محمد خان کے نام سے کی گئی،پولیس نے مزید بتایا کہ مقتولہ 4بچوں کی ماں تھی، مقتولہ کے شوہر محمد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کی بیوی کا چال چلن ٹھیک نہیں تھا اور اس بارے میں کئی بار سمجھایا بھی تھا لیکن وہ نہیں مانی جس پر میں نے اس کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ،پولیس نے کہا کہ مقتولہ کو5گولیاں قریب سے ماری گئی ہیں اور آلہ قتل پستول بھی برآمد کرلیا ہے ، مقتولہ کا آبائی تعلق کوئٹہ سے تھا ۔ 
تازہ ترین