• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائلیں، مچھلی، تازہ انگور سمیت565درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی5سے15فیصد

اسلام آباد(حنیف خالد)ایف بی آرکے ممبرکسٹم زاہدکھوکھرنے جنگ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو  میں بتایاکہ فنانس بل 2017میںوفاقی حکومت نے سامان تعیش کے565 درآمدی آئٹموں پرریگولیٹری ڈیوٹی5فیصد سے بڑھا کر پندرہ فیصدکردی ہے جن کی تفصیلات کسٹم ٹیرف میںشامل کردی گئی ہیں موٹرگاڑیوں کے کمپریسرز پر ڈیوٹی3فیصد سے بڑھاکر 35فیصد کر دی گئی ہے جن درآمدی سامان کیش کے آئٹموں پرریگولیٹری ڈیوٹی بڑھائی گئی ہے ان میںدرآمدی مچھلی (ہرقسم) خواتین کے بنائو سنگھا رکے آئٹم، جوتے، گھڑیاں، پر فیومز، لیدربیگ، فرشی اور باتھ روم کی ٹائلیں، تازہ انگور، سیب اور آری منرل واٹر، ایری ٹیٹڈواٹر،درآمدی شیمپو،ہیئرڈائیز، (HAIR DIES) ہر قسم، ہیئرکریم، ہیئر لیکرز (LAKERS) ٹوتھ پیسٹ، برش، آفٹرشیولوشن، باتھ سرامکس ٹیوب کوکنگ رینج، ریفریجریٹر، فریج،سیفٹی ریزرز، بلیڈ، برقی پنکھے، ائیر کنڈیشنرز، فوڈ گرائنڈرز، ہیئرڈرائیرز، شارٹ، گن، سینٹ، برش پائوڈر، لپ اسٹک، ایف بی آر نے وفاقی بجٹ میں65آئٹموں پرریگولیٹری ڈیوٹی میں ردوبدل کیا ہے پچھلے مالی سال میں39ارب ریونیو کم ہوا، سگریٹ ریونیومیںگروتھ نہیں ہوئی ۔ حالانکہ نان ٹیکس پیڈ، سگریٹ پر ملک گیرچھاپے مارے گئے۔ ایلومینیم و یسٹ اینڈ اسکریپ کی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی دس سے کم کرکے 5 فیصد کر دی ہے اس سے گوجرانوالہ اوردوسرے شہروں میں برتن بنائے جاتے ہیں۔ لیدرانڈسٹری کیلئے درآمدی کھالوں پر ڈیوٹی جوتین فیصد تھی اسے ختم کردیاہے کھال پر ڈیزائن بنانے والے اسٹیمپنگ فوائلز(STAMPING FOILS)کی درآمد پر ڈیوٹی 16فیصد سے کم کرکے زیروکردیاگیا ہے۔ وینیرنگ اسٹیٹ(فارمیکا)پرکی درآمد پرڈیوٹی 16سے کم کرکے 11فیصد کردیاگیاہے، فارمیکاسیوٹیکل انڈسٹری کے کلین روم کی درآمدپرڈیوٹی20فیصد سے کم کرکے3فیصد کردیاگیاہے۔ شترمرغ کی درآمد پر عائد3فیصد ڈیوٹی کوزیروکردیاگیاہے، 565 آئٹموں میں مذکورہ آئٹموں اوران کے ملتے جلتے آئٹم شامل ہیں کی درآمد پر عائد 3فیصد ڈیوٹی کر دی گئی ہے پہلے وہ گیارہ فیصد تھی ڈیوٹی اور5فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ہے ایسے انڈے جن سے بچے نکالے جاتے ہیں (HATCHING EGGS)پرگیارہ فیصدڈیوٹی کو کم کرکے3فیصد کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین