• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں غیر قانونی اڈوںو پارکنگ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پشاور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی ٹریفک پشاور یاسر آفریدی نے کہاہے کہ پشاور میں غیر قانونی اڈوں، پارکنگ، بغیر پرمٹ گاڑیوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشنوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس کے لئے ٹریفک پولیس کے افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور رواں ماہ کے دوران تجاوزات کو مسمار کرکے سڑکوں کو کافی حد تک کشادہ کیا جارہا ہے اور اس وقت اندرون شہر کے بازاروں میں قبضہ مافیا کا خاتمہ کردیا گیا ہے ٹریفک پولیس کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پشاور کی تاجربرادری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں اور ہمارا تعاون بھی ان کے ساتھ رہے گا انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے ایام میں سخت گرمی میں ڈیوٹی دینے والے ٹریفک وارڈن پولیس کے اہلکاروں کو دھوپ سے بچائو کے لئے چھتریاں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لئے افطاری کا بھی بندوبست کیا جائے گا جبکہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ٹریفک کے رش کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کی تین شفٹیں کردی جائیں گی اور سڑکوں کو مکمل بند کرنے کی بجائے ون وے کردیا جائے گاتاکہ عوام کو ٹریفک کی مد میں کسی مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے۔
تازہ ترین