• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی جیم خانہ کرکٹ،ٹپال کی فائنل میں رسائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 32ویں کراچی جیم خانہ عمر ایسو سی ایٹس رمضان کر کٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں ٹپال سی سی نے نیو الحبیب سی سی کو سات وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ نیو الحبیب نے نو وکٹوں پر 118رنز بنائے۔ ٹپال سی سی نے تین وکٹوں پر 119رنز بناکر ٹائٹل جیت لیا۔ حافظ اسد نے ایک چوکے کی مدد سے 38رنز ناٹ آؤٹ، حمزہ گھانچی نے 36رنز تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائے۔،اویس رحمانی 24رنز اسکور کیے ۔ مہمانِ خصوصی الطاف آغا نے حافظ اسد کو مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا۔

تازہ ترین