• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی شکست، سلیکٹرز بھی ٹیم انتظامیہ کے خلاف آگئے

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لندن میں ہونے والے حالیہ ورلڈ کپ ہاکی رسائی رائونڈ میں قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کار کردگی کے بعد جہاں پی ایچ ایف کو سابق ہاکی اولمپئنز کی تنقید کا سامنا ہے وہیں اس کی گود میں بیٹھے ہوئے دو سلیکٹرز نے بھی قومی ہاکی ٹیم کی کار کردگی کو سخت نکتہ چینی کا نشانہ بنایا ہے، قومی سلیکٹر وسیم فیروز کے بعد فر حت خان نے بھی قومی ٹیم کی انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ مایوس کن تنائج کے باوجود ٹیم انتظامیہ کس منہ سے اپنی مدت میں توسیع کی بات کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹیم کی ناکامی کے ذمے دار ٹیم آ فیشلز ہیں،دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم کی پر فارمنس کے بارے میں ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کی رپورٹ کو مکمل طور پر تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور اس ناکامی میں سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ کو ذمے دار تصور کیا ہے، اس حوالے سے آئندہ چند روز میں اہم فیصلے کی توقعات ہے۔

تازہ ترین