• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کامحاصرہ امریکی خارجہ پالیسی میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے،ایوب بیگ

کوئٹہ(پ ر)چین کا محاصرہ امریکہ کی موجودہ خارجہ پالیسی میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے یہ بات تنظیم اسلامی کے ترجمان ایوب بیگ نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کی وجہ سے امریکہ منصوبہ کی تکمیل نہیں ہو پارہی کیونکہ چین کے محاصرے کیلئے پاکستان کا تعاون و دوستی ناگزیر ہے بھارت کسی صورت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے نہیں نمٹ پا رہا سمجھتا ہے کہ اگر پاکستان کوتباہ کردیا جائے تو کشمیری نہیں بھارت میں آزادی کی تمام تحریکیں دم توڑ جائیں گی پاکستان کی جغرافیائی لوکیشن روس اور چین جیسی امریکہ دشمن قوتوں کیلئے بھی انتہائی اہم ہیں موجودہ صورتحال میں وہ پاکستان کا کوئی بڑا نقصان نہیں چاہتیں خود امریکہ کو یہ خطرہ ہے کہ پاکستان کی تباہی اور چین کے محاصرے کی صورت میں بھارت ایک ایسی قوت بن سکتا ہے جو بعد ازاں خطے میں امریکی وجود کیلئے خطرناک ثابت ہو بھارت اپنے مفاد میں یوٹرن لے سکتا ہے پاکستان بہرحال ایک ایٹمی قوت ہے وہ امریکہ کا خواہ کچھ نہیں بگاڑ سکتے لیکن جب اس کی سلامتی خطرے میں پڑے تو وہ بھارت اور اسرائیل کا بھی صفایا کردے کیونکہ پاکستان22کروڑ انسانوں کا ملک ہے شرح آبادی کے تناسب سے یہاں جوانوں کی تعداد دنیا بھر میں سرفہرست ہے ۔
تازہ ترین