• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’مبشر علی زیدی قومی دولت کا لٹیرا ہے۔‘‘
بجلی چور شہری نے الزام لگایا۔
’’مبشر علی زیدی ٹیکس نہیں دیتا۔‘‘
رشوت خور سرکاری ملازم نے اعلان کیا۔
’’مبشر علی زیدی سے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لی جائے۔‘‘
منافع خور تاجر نے مطالبہ کیا۔
’’مبشر علی زیدی کے خلاف مقدمہ قائم کیا جائے۔‘‘
اشتہاری ملزم نے واویلا مچایا۔
’’مبشر علی زیدی کو غلط بیانی کی سخت سزا دی جائے۔‘‘
جعلی ڈگری والے وکیل نے اپیل کی۔
’’مبشر علی زیدی کو تا حیات نا اہل قرار دیا جائے۔‘‘
دھاندلی کر کے رکن اسمبلی بننے والے رہنما نے اخبار میں بیان دیا۔

تازہ ترین