• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر بلاک6 سے بلڈنگ مافیا کا قبضہ ختم کروایا جائے،خاتون کی اپیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہرکی رہائشی خاتون اظہر بانو ترمذی نے گورنر سندھ، وزیر علیٰ، وزیر بلدیات، آئی جی پولیس، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ایسٹ ، ڈی جی کے ڈی اےاور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ گلستان جوہر بلاک6 سے بلڈنگ مافیا کا قبضہ ختم کروایا جائے ،انہوں نے ڈی جی کے ڈے سے درخواست کی کہ وہ متعلقہ حکام کو ہدایت کریں کہ برسوں پہلے انہیں الاٹ کئے گئے کارنر کے پلاٹ میں شامل ہونے والی اضافی زمین کا چالان نئی کے بجائے پرانی قیمت کے مطابق جاری کیا جائے،انہوں نے بتایا کہ متعلقہ حکام نے 2015ء میں قبضہ مافیا سے زمین واگزار کروا کر پلاٹس کا قبضہ الاٹیز کو دے دیا اور کے ڈی اے کے ری وائزڈ سائٹ پلان کے مطابق میرے پلاٹ نمبر A-78کا رقبہ 240سے بڑھ کر 340گز اور کارنر کا پلاٹ ہو گیاتھا۔
تازہ ترین