• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ انتخابات میں 10 فیصد ووٹ نہ حاصل کرنیوالی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ خصو صی) الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات میں 10 فیصد ووٹ نہ حاصل کرنیوالی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس وقت الیکشن کمیشن کے پاس 344 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں جن میں سے گزشتہ الیکشن میں 183 سیاسی پارٹیوں نے حصہ لیا اور اپنے انتخابی نشانات الاٹ کرائے الیکشن کمیشن نے 137 انتخابی گوشوارے جمع نہ کرانے اور بعض دیگر اعتراضات کی بنیاد پر سیاسی پارٹیوں کو غیر فعال قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ آئندہ 10 فیصد ووٹ نہ حاصل کرنیوالے سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائیگی ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد الیکشن کمیشن پر کام کا بوجھ کم کرنا ہےس وقت ملک بھر میں تقریبا 46 سیاسی پارٹیاں الیکشن کمیشن کے رولز کے مطابق سرگرم عمل ہیں۔ 
تازہ ترین