• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ایئر لائنز کی ملتان سے کراچی جانے والی پرواز منسوخ کر دی گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) نجی ایئر لائنز کی ملتان سے کراچی جانے والی پرواز منسوخ کر دی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ نجی ایئر لائنز کی پرواز این ایل 161 نے گذشتہ رات ساڑھے سات بجے ملتان سے کراچی کے لئے روانہ ہونا تھا لیکن ناگزیر وجوہات کی بنا پر پرواز منسوخ کر دی گئی ۔ اس ضمن میں ایئر لائن انتظامیہ نے مسافروں کو پرواز کی منسوخی بارے آگاہ کر دیا۔ علاوہ ازیں جدہ سے ملتان آنے والی پی آئی اے اور نجی ایئر لائنز کی دو پروازیں ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئیں ۔ 
تازہ ترین