• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ طاہرمجیدسے ان کی دادی کے انتقال پرسیاسی رہنماؤں کا اظہارتعزیت

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)امیرجماعت اسلامی حیدرآبادحافظ طاہرمجیدکی دادی کے انتقال پر مختلف دینی،سیاسی و سماجی شخصیات نے اظہارتعزیت کیا،امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق،صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر،لیاقت بلوچ،اسداللہ بھٹوایڈوکیٹ، راشد نسیم ،ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی،ممتازحسین سہتو ،محمدحسین محنتی،عبدالوحیدقریشی، شیخ شوکت علی،مشتاق احمدخان، زاہدبھرگڑی، صغیرقریشی،میئرحیدرآبادسیدطیب حسین، علی آرائیں، حنیف صدیقی، افضل گجر،عبدالرحمن راجپوت، مولاناتاج محمدناہیوں،اعظم جہانگیری، عبدالواحدسواتی، حافظ ارمان چوہان،رضوان احمدگدی، فرحان آفندی،شاہدشیخ اور مختلف شخصیات نے عبدالمجید راجپوت،غلام رسول راجپوت کی والدہ اور امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہرمجیدکی دادی کے انتقال پر آفندی ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پر تعزیتی ملاقات کی اورٹیلی فون پر اظہار تعزیت کیا۔

تازہ ترین