• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران قیادت کرنا چاہتے ہیں تو دوسروں کی عزت کرنا سیکھیں،چانڈیو

Todays Print

حیدرآباد (این این آئی/جنگ نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے دعویٰ کیاہے کہ بلاول بھٹو زرداری بہت جلد ملک کی قیادت سنبھالیں گے،عمران خان قیادت کرنا چاہتے ہیں تو دوسروں کی عزت کرنا سیکھیں۔مولابخش چانڈیو کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ میاں صاحب !آپ کا جی ٹی روڈ شو فلاپ ہوگیا،آپ جاہ و جلال نہیں دکھاسکے ٗجی ٹی روڈ پر پہلے ہی رونق ہوتی ہے اورآپ کی نااہلی کی باتیں دنیا بھر میں ہورہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے نااہل ہونے پرخان صاحب نے پرانی شیروانی نکال لی مگر انگلی پر چلنے والی قیادتیں قومی قیادت نہیں ہوتیں۔

تازہ ترین