• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایران

 تہران (آئی این پی ) ایران نے کہا ہے کہ ایئر ڈیفنس کنٹرول کی حدود میں سپاہ کے ڈرون طیاروں کا گشت اغیار کی تشہیراتی مہم کی پروا کئے بغیر جاری رہے گا،سپاہ کے ڈرون طیارے عالمی سطح کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں،سمندری حدود میں غیر ملکی بحری جنگی جہازوں کی دراندازی اور خلاف ورزی کا بین الاقوامی قوانین کے مطابق جواب دیا جائے گا۔

خلیج فارس میں تعینات سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈرون یونٹ نے امریکا کے  بحری بیڑے سے ایرانی ڈرون کے قریب ہونے پر مبنی امریکی بحریہ کے ترجمان کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ ہمارے ڈرون طیاروں کا گشت ہمارے زیرکنٹرول علاقوں اور حدود میں معمول کے مطابق اور قوانین کا لحاظ رکھ کر جاری رہے گا۔

تازہ ترین