• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر : مطالبات کے حق میں نان ٹیچنگ اسٹاف کالج ملازمین کا احتجاج جاری

سکھر (بیورو رپورٹ) نان ٹیچنگ اسٹاف کالج سائیڈ ملازمین کی جانب سے مطالبات کے حق میں سکھر پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگاکر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرے میں شامل محمد ارشاد، ریاض احمد، امان اللہ و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ مسلسل احتجاج کے باوجود محکمہ تعلیم کے افسران کوئی نوٹس نہیں لے رہے ہیں، ڈائریکٹر کالجز نے متعدد ملازمین کو جبری طور پر برطرف کردیا ہے اور متعدد ملازمین کی تنخواہیں بند کرادی ہیں۔ ہماری بالا حکام سے اپیل ہے کہ ڈائریکٹر کالجز کی مبینہ زیادتیوں کا نوٹس لیکر اس کیخلاف کارروائی کی جائے اور جبری طور پر برطرف ملازمین کی ملازمت بحال کرکے رکی ہوئی تنخواہیں جاری کی جائے۔

تازہ ترین