• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم سیکرٹ سپر اسٹار کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک)مداحوں کو کرنا پڑے گا بس کچھ ہی انتظار،کیونکہ عامر خان کی نئی بولی وڈ فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار‘کے ریلیز ہونے میں صرف دو ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔جی ہاں،اس فلم کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری کردیا گیا جس میں عامر خان راک اسٹار کا کردار اداکریں گے۔اس فلم میں عامر خان کے علاوہ فلم دنگل سے کامیابیاں حاصل کرنیوالی اداکارہ زائرہ وسیم بھی مرکزی کردار اداکر رہی ہیں۔اس میوزیکل ڈرامہ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو گلوکارہ بن کر اپنی آواز دوسروں تک پہنچانے کی خواہش رکھتی ہے۔عامر خان اور ان کی بیوی کرن راؤ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کاسٹ میں زائرہ کے علاوہ مہر وی آئی جے،راج ارجن،ترتھ شرما،کبیر شیخ،فرخ جعفر اور خود عامر خان بھی شامل ہیں۔واضح رہے یہ فلم ر واں سال 19اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
تازہ ترین