• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ،بیٹی کی پیدائش پر ناراض شوہر کے ہاتھوں جلائی گئی خاتون چل بسی

ٹھٹھہ(نامہ نگار) شوہر کے ہاتھوں جلائی جانے والی خاتون اسپتال میں چل بسی ،مبینہ طورپر شوہر نے بیٹی کی پیدائش پر ناراض ہوکر بیوی کو آگ لگا دی تھی، متوفیہ نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ لڑکی کی پیدائش پر اس کے شوہر، ساس، نند اور دو دیوروں نے اسے تیل چھڑک کر جلایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ٹھٹھہ کے ساحلی شہر گاڑھو میں واقع گاؤں صدیق جت کے رہائشی حنیف جت نے سولہ ماہ قبل صفیہ بلوچ نامی خاتون سے پسند کی شادی کی تھی، دونوں میاں بیوی کے ہاں چند دن قبل ایک لڑکی کی ولادت ہوئی، لڑکے کے بجائے لڑکی کو جنم دینے کی پاداش میں شوہر نے آگ بگولہ ہوکر اپنی بیوی پر مٹی کا تیل چھڑک دیا اور اسے آگ لگادی، آگ لگنے کے باعث خاتون کی جسم کا 70 فیصد حصہ جھلس گیا، جس کے بعد ملز ما ن پولیس کو اطلاع دیے بغیر زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں علاج کے لیے کراچی لے گئے جہاں پر چند دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، مرنے سے قبل ، دریں اثنا پولیس نے مقتولہ خاتون کے بھائی شفیق بلوچ کی مدعیت میں گاڑھو تھانہ پر خاتون کے شوہر، ساس، نند اور دیوروں سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تازہ ترین