• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ چند سالوں سے پاکستان اور غیرملکی امدادی اداروں کے اشتراک و صوبائی حکومتوں کے تعاون سے پاکستان کے نوجوان طبقے کو پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت دی جا رہی ہے۔ دورِ حاضر کے ملکی سیاسی حالات نے جہاں ملک وقوم کو سیاسی دھڑوں میں بانٹ دیا ہے وہاں کم پڑھے لکھے اور باصلاحیت نوجوانوں کیلئے روزگار کے روشن مواقع بھی فراہم کیے ہیں۔ یہ تمام تر فنّی تربیتی کورسز نہ صرف ذریعہ روزگار کا سبب بنتے ہیں بلکہ مستقبل میں پاکستان کی زرِمبادلہ کا اہم جزو بھی بنتے ہیں۔ فنی تعلیم اس ملک کی اہم ضرورت بن گئی ہے۔ حکومتِ پاکستان سے گزارش ہے کہ ملک بھر میں خصوصاً دیہی علاقوں میں پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے اور جہاں اس طرح کے ادارے کام کر رہے ہیں وہاں مزید کورسز کروائے جائیں تاکہ ہنرمند افراد کو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں دکھانے کے وسیع مواقع میسر آ سکیں۔
(نعمان نعیم)
nouman.naem@gmail.com

تازہ ترین