حب(جنگ نیوز)حب میں پریس کلب پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،جیو نیوز کے مطابق حب میں نامعلوم افراد نے پریس کلب پر دستی بم سے حملہ کیا،پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے حب پریس کلب کے عقبی دروازے پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کیں۔ پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن بھی کیا گیا جبکہ ایف سی میجریونس بگٹی نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔