• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنظیم مغلیہ برطانیہ اختلافات کا شکار، چیف آرگنائزر نے علیحدگی اختیار کرلی

برمنگھم (نمائندہ جنگ) نئی اعلان کردہ تنظیم مغلیہ برطانیہ اختلافات کا شکار، چیف آرگنائزر نوید مغل نے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے علیحدگی اختیار کرلی، اسی طرح مدثر بصیر مغل، حاجی محمد سعید مغل اور دیگر کئی افراد نے بھی محفوظ مغل کی اعلان کردہ تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔ سٹوک اینڈ ٹرینٹ سے متحرک نوجوان نوید مغل نے کہا کہ نئی تنظیم میں ان کی مشاورت اور مرضی کے بغیر ہی ان کا نام بطور چیف آرگنائزر شامل کیا گیا، جبکہ ایسی تنظیمیں صرف برادری کے اتحاد کے لیے قائم ہوسکتی ہیں، لیکن سیاسی مقاصد اور باعث شہرت کے لیے نہیں، بعض افراد کو سستی شہرت کا شوق ہے۔ ایسے افراد سے مکمل لاتعلقی کرتے ہوئے اس نوآموز تنظیم سے الگ ہورہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں چند اشخاص نے ایک میٹنگ کرکے پوری مغل برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برادری کی فلاح و بہبود کے لیے قائم تنظیموں کی تنظیم سازی اور عہدوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
تازہ ترین