• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا : آڈیٹوریم میں لگے سکیورٹی کیمرے خراب ہونے کا انکشاف

ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا کے آڈیٹوریم میں لگے تمام سکیورٹی کیمرے خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، یہ انکشاف اس وقت ہوا جب کانووکیشن کی تیاریاں شروع کی گئیں، بتایا گیا ہے کہجناح آڈیٹوریم میں سکیورٹی کے لئے 10سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے تھے گزشتہ 7ماہ سے ہال کی مرمت جاری تھی جس کے دوران یہ تمام کیمرے خراب ہوگئے جس کا انکشاف اس وقت ہوا جب کانووکیشن کی تیاریاں شروع کی گئیں جس پر سکیورٹی حکام نے فوری طور پر کیمرے مرمت کرنے کےلئے اعلیٰ حکام کومراسلہ ارسال کردیا ہے۔
تازہ ترین