• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیشل افراد کو ملازمت دیکر معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جاسکتا ہے، ناصر شاہ

کرا چی (اسٹاف رپورٹر ) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سرکا ری اداروں میں کو ٹے کے مطابق اسپیشل افراد بھرتی کرکے ان کا احساس محرومی دور اور انہیں معاشرے کا کارآمد و مفید شہری بنا یا جا سکتا ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں مقامی ہو ٹل میں اسپیشل افراد کیلئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ صوبا ئی وزیر نے کہا کہ اسپیشل افراد غیر معمولی صلا حیت کے حامل ہو تے ہیں ، تھوڑی سی توجہ اور ہمدردی معاشرے میں انہیں با عزت مقام دلاکر عام لو گوں کی طرح کا م کے قابل بنا سکتی ہے ۔ حکومت اسپیشل افراد کی فلاح و بہبو د اور انہیں مراعات فراہم کرنے کے سلسلے میں ترجیحی بنیا دوں پر اقدامات کررہی ہے۔ حکومت نے عمارتوں کی تعمیر کے ضمن میں ایک نوٹیفکیشن بھی جا ری کیا ہے، جس میں بلڈرز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ نئی تعمیر ہونے والی عمارتوں میں اسپیشل افراد کی آسانی اور سہولت کیلئے لا زمی طور پر ریمپ بنا ئے جائیں اور وہیل چیئرزکی سہولت بھی رکھی جا ئے۔ ٹرانسپورٹ ،ریلوے ،ائیر پورٹ، بینکو ں،نا درا کے دفاتر، شاپنگ سینٹرز اور دیگر عوامی مقامات پر بھی ریمپ سمیت دیگر متعلقہ سہولتیں یقینی بنائی جائیں گی جبکہ بی آر ٹی ،کراچی سرکلر ریلوے اور فوری طو رپر شروع کی جا نے والی سٹی بس سروس میں اسپیشل افراد کو کرائے میں 50فیصد رعایت بھی دی جا ئے گی۔
تازہ ترین