• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن (جنگ نیوز)سائنس دانوں کی ایک حالیہ تحقیق کے دوران تمباکو میں کثرت سے پائے جانے والے زہریلے مادے نکوٹین سے متعلق حیران کن بات سامنے آئی ہے کہ یہ ممکنہ طور پر دماغی علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ نکوٹین کو انسانی ذہن کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔نکوٹین مادے سے بھرے تمباکو استعمال کرنے سے دنیا بھر میں ہرسال لاکھوں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں، اور دنیا کے کروڑوں لوگ تمباکو کا کثرت سے استعمال کرتے ہیںتاہم امریکی سائنسدانوں کی جانوروں پر کی جانے والی ایک حالیہ تحقیق کے ابتدائی نتائج سے پتہ چلا ہے کہ ممکنہ طور پر نکوٹین دماغی علاج یا مختلف ذہنی مسائل کو حل کرنے میں مددگار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک کی ’دی راک فیلر یونیورسٹی‘ کے ماہرین نے دماغ کے 2 چھوٹے مگر انتہائی اہم حصوں پر نکوٹین کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے چوہوں پر تحقیق کی۔ماہرین کے مطابق نکوٹین کی جانب سے دماغ کے حصوں کو متحرک کیے جانے سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ یہ دماغی علاج اور ذہنی مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔خیال رہے کہ ماہرین نے یہ تحقیق محدود پیمانے پر کی، اور اس کے نتائج بھی ابتدائی ہیں۔
تازہ ترین