• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت صحت کا انسداد تمباکو نوشی مہم کا آغاز

کراچی (نیوز ڈیسک) وزارت صحت ملک میں تمباکو نوشی پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے۔ وزارت کے انسداد تمباکو سیل نے ،وفاقی فلم سینسر بورڈ کے ساتھ مل کرملک بھر کے تھیٹرز اور سینما گھروں میں انسداد تمباکو نوشی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کے سلسلے میں مرکزی فلم سنسر بورڈ اسلام آباد نے تمام سینما گھروں اور تھیٹرز میں تمباکو نوشی کی روک تھام سے آگاہی کے لئے Alive اور Sponge کے نام سے دو پیغامات دئیے ہیں جنہیں روزانہ کے پروگراموں میں باقاعدگی سے نشر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت کے انسداد تمباکو نوشی سیل نے حال ہی میں صحت کی حفاظت کےلئے سگریٹ کے پیکٹس کے 50 فیصد حصے پر نیا تصویری انتباہ دینے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
تازہ ترین