• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی حملہ کیس،مزید 2 گواہ طلب سماعت 24 جنوری تک ملتوی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) انسداد دہشتگری کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ذکی الرحمان لکھوی کے خلاف ممبئی حملہ کیس کی سماعت کے دوران گواہ طارق محمود کا بیان قلمبند ہونے پر دو مزیر گواہ بلال نعیم اور عمران اختر کو 24 جنوری کو طلب کر لیا ،گزشتہ روز ممبئی حملہ کیس کی سماعت کے دوران گواہ سینئر افسر ماڈل کسٹم کراچی طارق محمود عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا بیان قلمبند کرا دیا جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ انسپکٹر محمد بلال نعیم کو اپنا بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا ہے جبکہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر بیان قلمبند کرانے والے عمران اختر کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔
تازہ ترین