• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرگ انسپکٹر بھینسوں کو لگائے جانیوالے ٹیکوں کی فروخت پر نظر رکھیں، عدالت عظمیٰ

کراچی (این این آئی)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے مضر صحت دودھ کی فروخت پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ،حکم نامے میں سیکرٹری ہیلتھ اور ڈرگ انسپکٹر کو مارکیٹ میں جاری بھینسوں کا لگائے جانے والے ٹیکوں کی فروخت پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے جاری کردہ حکم کے مطابق مارکیٹ میں موجود تمام ٹیکوں کو تحویل میں لے دکانیں سیل کی جائیں، ایف ائی اے کو سندھ ہائیکورت کے مقرر کردہ ناظر کے ساتھ تعاون کی ہدایت ،جبکہ ایڈوکیٹ محمد واوڈا کو تمام ڈبوں میں بیچے جانے والے دودھ کی کمپنیوں کی لسٹ تیار کر کے دودھ کے ڈبوں کو پی سی ایس آر سے ٹیسٹ کرانے کا حکم عدالتی حکم کے مطابق دو ہفتوں میں تمام دودھ کے ڈبوں کی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرا کے رپورٹ پیش کی جائے جسکے ساتھ کمپنی کی دودھ لیبارٹری کا بھی معائنہ کیا جائے۔ عدالت نے دودھ کے ڈبوں کے متعلق تفصیلی رپورٹ دس روز میں طلب کی ہے۔
تازہ ترین