• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں کے آبی مسائل کے حل کیلئے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس بے نتیجہ ختم

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) صوبوں کے درمیان آبی مسائل کے حل کے لئے وزیرآبپاشی کی زیر صدارت ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا، پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہ خصوصی اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ، ارسا حکام نے شرکت کی، پیپلزپارٹی کے یوسف تالپور نے ارسا کی سندھ کے ساتھ زیادتیوں کا ذکر کیا جس پر ارسا حکام نے کہا کہ سندھ اپنے اعتراضات مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھا سکتا ہے، سابق ممبر ارسا رشد افتخار نے کہا آج نہیں تو کل کالاباغ ڈیم بنانا ہو گا،اجلاس میں پنجاب اور سندھ کے درمیان پانی کی تقسیم کا فارمولہ طے نہ ہو سکا اس دوران وزیرآبپاشی جاوید شاہ اور شازیہ مری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
تازہ ترین