لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے دو بڑے وئیر ہاؤس سیل کرکے بھاری مقدارمیں گٹکا برآمد کر لیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رافیعہ حیدر نے بتایا کہ گٹکا فری پنجاب مشن کے تحت کی گئی کارروائیوں میں گٹکا فروشوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم سے مزاحمت کی تاہم پولیس کی مدد سے دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ گٹکا فروش ہمسایہ ملک اور دیگر صوبوں سے گٹکا منگوا کرشہر بھر میں سپلائی کرتے تھے۔مجموعی طور پر20ہزار پیکٹ سے زائدگٹکا موقع سے برآمد کر کے تلف کرنے کے لیے ڈمپنگ پوائنٹ بھجوا دیا گیا۔ پنجاب میں گٹکا کی درآمد اور فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے لہٰذا کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی اور بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں ۔